The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رسولی کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کی گردے والی نالی کاٹ دی … حالت تشویشناک ہونے پر مریضہ کو ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں مریضہ کا دوبارہ آپریشن کر کے جان بچالی … مزید

9

حالت تشویشناک ہونے پر مریضہ کو ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں مریضہ کا دوبارہ آپریشن کر کے جان بچالی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید
جمعرات ستمبر
13:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) تفصیلات
کے مطابق رسولی کے آپریشن کے دوران عبداللہ ہسپتال بھکر کی گائناکالوجسٹ
لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد نے خاتون مریضہ عاصمہ کی رسولی کے آپریشن کے دوران
گردے والی نالی کاٹ دی۔ مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر مریضہ کو ملتان
ریفر کر دیا گیا جہاں مریضہ کی جان بچا لی گئی۔ سرجن ڈاکٹر محمد اقبال
جاوید نے غلط آپریشن کو لیڈی ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ غفلت قرار دیا۔

(جاری ہے)

گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد نے اپنے موقف میں کہا کہ غلطی سے گردے
کی نالی کاٹ دی،ڈاکٹر بھی انسان ہیں انسے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ جب انہیں
غلط آپریشن کی رپورٹ دگھائی گئی تو وہ سیخ پا ہو گئی اور مریضہ کے ورثہ کو
گالم گلوچ کر کے کلینک سے نکال دیا۔ ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کے غلط آپریشن کرنے
پر ڈاکٹر بریرہ احمد کے خلاف حکام بالا کو درخواست ارسال کر دی ہیں اور
مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد کی پی ایم ڈی سی کی ممبر شپ
ختم کر کے اس پر تاحیات پبندی لگائی جائے اور قانون کے مطابق سخت کاروائی
عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More