The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رسالپور ،نوجوان نے والد سے تکرار کرنے کے بعد زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا … تیز رفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا ،موٹرسائیکل پر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے،ڈرائیور … مزید

5

تیز رفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا ،موٹرسائیکل پر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے،ڈرائیور فرار

اتوار ستمبر
19:35

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) رسالپور میں نوجوان نے والد سے تکرار کرنے کے بعد زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ تیز رفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا جس سے موٹرسائیکل پر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ،ڈمپرڈرائیوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ رسالپور کے علاقے باباجی کلے میں پیش آیا جہاں پر سترہ سالہ علی بسیر والد بخت منیر نے اپنے والد سے کسی بات پر تکرار کرنے کے بعد زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔

جبکہ دوسرا واقعہ رسالپور گیٹ نمبر 7کے قریب پیش آیا نظام پور گاڑو کے رہائشی دلرا ج ولد گل تاج اور خادم ولد نامعلوم اپنی 125موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ اُس دوران ایک تیزڈمپر ان کے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس سے موٹرسائیکل پرسوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپرڈرائیوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ رسالپور پولیس دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More