The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رخشان ڈویژن میں پولیس ریجن کے قیام کیلئے آئی جی پولیس سمیت اعلی حکام سے رابطہ کرکے جلد از جلد ریجن کا قیام عمل میں لائیں گے، میر اعجاز خان سنجرانی

6

بدھ ستمبر
22:35

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا ہے کہ سلطان چڑھائی کیشنگی پاس ایک خطرناک چڑھائی ہے، جس کا کام فوری مکمل کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی آسکے، اس بارے این ایچ اے حکام سے جلد رابطہ کیا جائے گا،پولیس ریجن کا رخشان ڈویژن میں ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے چاروں اضلاع کے پولیس اہلکاروں سمیت عوام کے لئے آسانی پیدا ہوگی ،نوشکی میں تمام کھیلوں کا سپورٹس فیسٹیول جلد شروع کرائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کوئٹہ میں نوشکی پریس کلب کے وفد اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب نوشکی حاجی طیب یلانزئی، نائب صدر ظہور گل جمالدینی، فنانس سیکرٹری برکت زیب سمالانی اور جوائنٹ سیکرٹری غلام رسول جمالدینی نے بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کو سلطان چڑھائی کیشنگی پاس کے ٹینڈر ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے اور رخشان ڈویژن میں پولیس ریجن کا نہ ہونے کا بتایا جس پر میر اعجاز خان سنجرانی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں سلطان چڑھائی کے کٹائی کا کام جلد شروع کرنے کے لئے این ایچ اے حکام سے رابطہ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ اس چڑھائی پر کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ، جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن میں پولیس ریجن کے قیام کے لئے آئی جی پولیس سمیت اعلی حکام سے رابطہ کرکے جلد از جلد ریجن کا قیام عمل میں لائیں گے، آخر میں انہوں نے کہاکہ نوشکی میں سپورٹس فیسٹیول کو جلد شروع کیا جائے گا، تاکہ صحت مند سرگرمیاں کھیلوں کے ذریعے فروغ پاسکیں، بلو چستان عوامی پارٹی صوبہ سمیت رخشان ڈویژن میں عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے، جس سے عوامی اور علاقائی مسائل حل ہورہے ہیں عوام کے فلاح وبہبود اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی ہمارا وژن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More