The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

را ولپنڈی ، خاتون کی نعش ملنے کے بعد سی پی او کا جائے وقوعہ کا دورہ ،تحقیقات آگے بڑھانے کی ہدایت

4

منگل ستمبر
14:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ پڈانہ خورد میں 40 سالہ خاتون کی نعش ملنے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ رات گئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیشی ٹیم کو تمام زاویوں پر تحقیقات کو آگے بڑھانے کی ہدایات دیں ،واقعہ کی تحقیقات اور تفتیش کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، ٹیم میں ہومیسائیڈ یونٹ کے سب انسپکٹر کے ساتھ لیڈی سب انسپکٹر شاہدہ یاسمین بھی شامل ہیں ،تفتیشی ٹیم کو دوبارہ فرانزک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مزید شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

سی پی او کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فورنزک شواہد کی روشنی میں خاتون کے قتل کے محرکات تلاش کریں ۔ سی پی او کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کے عنصر پر بھی تفتیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More