The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راول ڈویژن میں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون، تین ملزمان گرفتار

15

پیر ستمبر
20:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) راول ڈویژن پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف موثر کریک ڈائون،03ملزمان گرفتار، 15چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کے انسدادکے لیے راول ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان محمد عدنان اور محمد سہیل کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 11موٹر سائیکل برآمد ہوئے، جبکہ ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شاہد خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 04موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس ایچ او بنی نے مزید بتایا کہ ملزم ڈکیتی ،ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، کارو موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More