The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نا ہماری اولین تر جیح ہے ،کیپٹن (ر) محمد محمود … حکومت نے راولپنڈی کے عوام کی سہو لت کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جا ری کئے ہیںجس سے صحت و تعلیم … مزید

16

حکومت نے راولپنڈی کے عوام کی سہو لت کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جا ری کئے ہیںجس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے درجنو ں منصو بے مکمل کئے جا ر ہے ہیں ،کمشنر را ولپنڈی

پیر ستمبر
19:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودنے کہا کہ راولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نا ہماری اولین تر جیح ہے ،حکومت نے راولپنڈی کے عوام کی سہو لت کے لئے اربوں روپے کے فنڈز جا ری کئے ہیںجس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے درجنو ں منصو بے مکمل کئے جا ر ہے ہیں تا کہ عو ام کو صحت کی معیاری اور فوری دستیا بی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں ٹر یفک کے اہم مسئلے کو مد نظر ر کھتے ہو ئے پارکنگ پلا زوں کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے تا کہ اس بے ہنگم ر ش کو قا بو کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ عوام کو صحت عامہ کی جد ید سہولیات کی فراہمی کے لئے راولپنڈی انسٹیوٹ آ ف یو را لوجی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن کو مکمل و فعال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2129.05 ملین کی لا گت سے تیا ر ہو نے والا اس پرا جیکٹ نے کورونا وا ئرس کے خلاف بھر پور جنگ لڑی ہے اور جڑواں شہروں میںسب سے ز یا دہ مر یضوں کویہاں بہترین و معیا ری طبی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ان کے شہر کو نئی معا شی شکل د ینے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپر یس وے کے میگا پرا جیکٹس بھی شامل ہیں جن پر پیش ر فت کو ترجیحی بنیا دوں پر آگے بڑھا یا جا رہا ہے اور ہفتہ وارا نہ جا ئزہ اجلاس کے ذ ر یعے کا م کی ر فتار کو تیز تر کیا جا رہا ہے اور امید کی جا تی ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد یہ دونوں پرا جیکٹ راولپنڈی شہر کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوں گے جس سے یہاں کے شہر یوں کا معیار زندگی بلاشبہ بہتر سے بہترین ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنرآفس را ولپنڈی میںسالانہ تر قیا تی سیکیموں پر ہو نے والی پیش ر فت کے سلسلے میں منعقد ہ جا ئز ہ اجلا س کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔ اجلا س میں ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سد ھن ، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ریونیو) شعیب علی، اے ڈی سی (فنا نس)ملیحہ جمال، چیف آ فیسر میو نسپل کا ر پو ریشن خوا جہ عمران صفدر، ایکسئین بلڈ نگ عمران و د یگر متعلقہ سرکا ری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے ہدا یت کی کہ ہر ہفتے دیئے جا نے والے ٹا ر گٹس کو ہر صورت پورا کیاجائے بصورت دیگر متعلقہ محکمے سے کسی قسم کی کوئی ر عائت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مز ید کہا کہ اس و قت ضلع راولپنڈی میںکمیو نٹی ڈو یلپمنٹ پرو گرام کے تحت زیادہ تر سکیمز سکول، محکمہ صحت، واسا، پبلک ہیلتھ ، ہا ئی ویز اور لو کل گو ر نمنٹ سے متعلقہ ہیں جن میں پیش ر فت جا ری ہے اور ان کو مو ثر بنا نے کے کے لئے با قا عد ہ ما نیٹر نگ بھی کی جا رہی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں تما م افسران سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پر و جیکٹ ایپ کے استعمال میں لا تے ہوئے تما م تر تر قیا تی سکیموں پر ہو نے والی پیش رفت کو اپ ڈ یٹ کر رہے ہیں جسکے ذریعے ہر و قت ہر جگہ یہ ریکارڈ چیک کیا جا سکے گا اور اس سے ما نیٹر نگ کا میکانزم بھی مضبو ط ہو گا اور کا م کی ر فتار و معیار بھی بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More