The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس کے سنیئر افسران کا مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

15

اتوار ستمبر
20:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کے سنیئر افسران نے مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں (گرجا گھروں) کی سکیورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے جس کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جاتے ہیں، سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں، اس موقعہ پر ایلیٹ فورس کی سپیشل نفری بھی تعینات کی گئی، تھانوں کی موبائل بھی اپنے علاقہ میں گرجا گھروں کے اردگرد گشت ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں اور موبائل گشت افسران گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More