The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات … سینئر افسران اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اور … مزید

4

سینئر افسران اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اور ڈیوٹی کیلئے ہدایات جاری

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے، سینئر افسران اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اور ڈیوٹی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں (گرجا گھروں) کی سیکورٹی کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے، جس کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افراد کی مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کی گئی، سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں، اس موقعہ پر ایلیٹ فورس کی سپیشل نفری بھی تعینات کی گئی تھانوں کی موبائل بھی اپنے علاقہ میں گرجا گھروں کے اردگرد گشت ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں اور موبائل گشت افسران گرجا گھروں کی سیکورٹی ڈیوٹی وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More