The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کیخلاف موثر کریک ڈائون … قتل واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت 3 گرفتار

12

قتل واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت 3 گرفتار

پیر ستمبر
19:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈائون،قتل واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (ای) کی2 اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس پی صدرنے بتایاکہ گوجر خان پولیس نے قتل کے مقدمہ کا اشتہاری راجہ گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ اور معمولی تلخ کلامی پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے دوست ابراہیم کو قتل جبکہ رفاقت حسین کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے متعدد ریڈ کیے گئے ، جو بعد میں اشتہاری قرار دیا گیا ،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی صدر کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او گوجر خان ، ایس ایچ او گوجر خان اور دیگرتفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم عدنان عرف دانی کو گرفتار کیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ مجرم اشتہاری راجہ عدنان عرف دانی راجہ گینگ کا سرغنہ ہے جس کے 5ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں،جبکہ ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے ) کے اشتہاری مجرم اعظم بٹ کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے محمد عثمان کو قتل جبکہ محمد ارسلان کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری مجرم سال 2014سے چونترہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کوقبل ازیں گرفتارکر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم محمد سعید کو گرفتارکرلیا ،اشتہاری مجرم چند ماہ سے چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا، سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈوپژنل ایس پیز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے ،گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More