The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری … دہشت گردی،ڈکیتی،اقدام قتل،پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری( ای) کے اشتہاری مجرم سمیت03اشتہاری … مزید

12

دہشت گردی،ڈکیتی،اقدام قتل،پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری( ای) کے اشتہاری مجرم سمیت03اشتہاری مجرمان گرفتار

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران دہشت گردی،ڈکیتی،اقدام قتل،پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری( ای) کے اشتہاری مجرم سمیت03اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی،ڈکیتی،اقدام قتل،پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم عمر کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم کے دوران پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے تھے، اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل نبیل احمد شدید زخمی ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے شناخت پریڈ کے بعد مزید انٹروگیشن عمل میں لائی جائے گی،اشتہاری مجرم سال 2019سے کوٹلی ستیاں پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان عامر شہزاد اور حامد خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم عامر شہزاد چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال2017سے جبکہ اشتہاری مجرم حامد خان امانت میں خیانت کے مقدمہ میں سال2017سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More