The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،08ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

14

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران 08ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد علی اور باسط کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان وقاص یعقوب اور عمیر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم وقاص یعقوب کے قبضہ سی01رائفل222معہ ایمونیشن جبکہ ملزم عمیر علی کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان محمد شہزاد، محمد فیضان، اور محمد نصیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مہران طارق کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More