The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل کے اشتہاری مجرم سمیت تین اشتہاری گرفتار کر لئے

16

اتوار ستمبر
20:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری ( ای) کے اشتہاری مجرم سمیت تین اشتہاری گرفتار کر لئے، ترجمان پولیس کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس مزاحمت و دیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم عمر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم کے دوران پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل نبیل احمد شدید زخمی ہوا، اشتہاری مجرم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے دو اشتہاری مجرمان عامر شہزاد اور حامد خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری عامر شہزاد چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال 2017 سے جبکہ اشتہاری حامد خان امانت میں خیانت کے مقدمہ میں سال 2017 سے پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More