The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں کی خوف خرید جواب دے گئی … وزیر اعظم مہنگائی کا نوٹس لیں، حالات بہت خراب ہیں، مہگائی نے جینا … مزید

14

وزیر اعظم مہنگائی کا نوٹس لیں، حالات بہت خراب ہیں، مہگائی نے جینا دوبھر کردیا ہے، شہریوں کی اپیل

اتوار اکتوبر
18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔راولپنڈی کی سبزی منڈی میں ادرک 600 روپے، آلو اور پیاز 80 روپے اور لہسن 250 روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ بھنڈی، توری، بینگن، شملہ مرچ، کدو اور ٹینڈے سبھی نے سنچری مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، گزارا نہیں ہورہا سبزیان اور پھل بہت مہنگے ہیں۔ وزیر اعظم مہنگائی کا نوٹس لیں، حالات بہت خراب ہیں، مہگائی نے جینا دوبھر کردیا ہے۔دوکانداروں کے مطابق مجسٹریٹ ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی ختم کرنی ہے تو منڈی میں موجود آڑھتیوں کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کرنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More