The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی سے سکردو جانیوالی بس کو حادثہ،16 افراد جاں بحق ،2 زخمی … ق*مسافر کوچ تنگوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑی تود ا تلے دب گئی

15

ق*مسافر کوچ تنگوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑی تود ا تلے دب گئی

اتوار اکتوبر
23:05

‘اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) راولپنڈی سے اسکردو جانیوالی بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 2شدید زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے مقام پر اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ6 افراد ہسپتال لے جا تے ہو ئے دم توڑ گئے۔پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جارہا ہے جبکہ ہلاک اور زخمی ہو نیو الوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More