The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ، کانسٹیبل محمد اختر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ،نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

8

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) کانسٹیبل محمد اختر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سی پی او محمد احسن یونس سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد اختر سال 2005میں پولیس میں بھرتی ہوئے اورسی پی او ریزرو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے، جو صبح ڈیوٹی پر آتے ہوئے جی ٹی روڈ گیگا مال کے قریب روڈ ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے،کانسٹیبل محمد اختر کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی ہیڈکوارٹر تیمور خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمنصور عالم سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، پولیس لائن میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے انکے آبائی علاقہ روانہ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More