The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی، بچے ،بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے درندہ صفت2 ملزمان گرفتارکرلئے

18

پیر ستمبر
19:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، بچے اور بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت2 ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد ،زیادتی اور جنس استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، صادق آباد پولیس کو محمد فیصل نے درخواست دی کہ اس کی 10سالہ بیٹی اور 09سالہ بھانجی کو محمد جان نامی شخص نے اپنے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی،جس پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے 09سالہ اور 10سالہ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم محمد جان کو گرفتارکرلیا ،جبکہ ویسٹر یج پولیس کو متاثرہ بچے کے والد محمد جمیل نے درخواست دی کہ منصور نامی لڑکے نے اس کی13سالہ بیٹے کو پتنگیں دینے کے بہانے ساتھ لے جا کر زیادتی کی کوشش کی ،جس پر تھانہ ویسٹریج میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد منصور کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے گرفتاری پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ ز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More