The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں،5ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلئے گئے

6

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،05ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا گیا جبکہ مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عادل اشتیاق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان شیراز اختر،نقاش محمود،حیدر علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More