The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،پولیس کی غیر قانونی کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں ،3ملزمان گرفتار، مقدما ت درج

8

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا غیر قانونی طور پرکھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،3ملزمان گرفتارکر کے کھلا پیٹرول اور پیمائشی آلات برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرکھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والی02ملزمان رئوف اللہ اور محمد ہاشم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی20لیٹر کھلا پیٹرول اور پیمائشی آلات برآمد ہوئے، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم گلفراز خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی20لیٹر کھلا پیٹرول اور پیمائشی آلات برآمد ہوئے ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کوغیر قانونی پٹرول کی فروخت اور گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More