The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،پولیس کا منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری،3ملزمان گرفتار، مقدمات درج

11

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس اورشراب برآمدکرلیا جبکہ مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںاورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم عمران مسیح کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی300بوتل شراب برآمد ہوئی،جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گستاسب کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02کلو180گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش روشم خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو100گرام چر س برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More