The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈائون جاری،7اشتہاری مجرمان گرفتار

19

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم سمیت7اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم تنویر الحسن جبکہ کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم جعفر زمان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم تنویر الحسن نے معمولی تلخ کلامی پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے نیئر عباس نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان عدالت ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرمان سال2019سے تھانہ جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی)کے اشتہاری مجرم محمد اعظم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چند ماہ نے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم وسیم علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے صادق آباد پولیس کو مطلو ب تھا،ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 03اشتہاری مجرمان وسیم، سجاد حسین اور ساجد کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان چند ماہ سے صدر واہ پولیس کو مطلوب تھے،سی پی او محمداحسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے ،گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More