The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے 15 لاکھ روپے چھین لئے ، مزاحمت پر تاجر زخمی

14

پیر ستمبر
17:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے 15لاکھ روپے چھین لئے ،مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجرشبیر احمد زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو ہملٹن روڈ کے قریب تاجر شبیر احمد سے 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ،زخمی ہونے والے تاجر کی نمک منڈی میں دوکان ہے اور وہ کیش جمع کروانے بینک جا رہا تھا، اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس بھی موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فوری طور پر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More