The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی ،آر پی او عمران احمر کاحکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد … راولپنڈی، اٹک ،جہلم اور چکوال کے درخواست دہندگان کی درخواستوں … مزید

5

راولپنڈی، اٹک ،جہلم اور چکوال کے درخواست دہندگان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے

بدھ ستمبر
19:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ریجنل پولیس افسر عمران احمر نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں راولپنڈی، اٹک ،جہلم اور چکوال کے درخواست دہندگان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں راولپنڈی، اٹک،جہلم اور چکوال سے آئے درخواست دہندگان نے فرداًفرداً اپنی درخواستیںپیش کیں۔درخواست دہندگان میں طارق الرحمٰن سکنہ مری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ زمین کا تنازعہ ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

راجہ خرم سکنہ جہلم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل کے مقدمہ میں تفتیش تبدیل کی جائے۔

جس پر ایس ایس پی آر آئی بی کو انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔سائل جاویدخان نے درخواست میں لین دین کے تنازعے کا بیان کیا جس پر سی پی او راولپنڈی کو انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔فہد حسین سکنہ چکوال نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل کے کراس ورشن مقدمہ میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے ہیں جس پر ڈی پی او چکوال کو فوری انکوائری و کاروائی کرکے 7یوم میں رپورٹ کرنے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کی دادرسی کے لیے میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ میرے اور میرے تمام افسران کے دروازے عوام کی دادرسی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More