The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،جواء کھیلنے والے 3قمار باز گرفتار

10

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 3قمار باز گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم ،موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 03قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں جاوید خان، محمد نزاکت اور عثمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 04ہزار800 روپے، 01 عدد موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی برآمدہوئے، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More