The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی، تھانہ آراے بازار پولیس نے گمشدہ08سالہ بچہ والد سے ملوا دیا

6

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے گمشدہ08سالہ بچہ والد سے ملوا دیا،والد کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اور نیک خواہشات کا اظہار، گمشدہ بچہ آراے بازار پولیس کو ایم ایچ ہسپتال کے قریب ملا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس کو گشت کے دوران ایم ایچ ہسپتال کے قریب بچہ ملا جس نے اپنا نام عاصم اور پتہ واہ کینٹ بتلایا جس پرآراے بازار پولیس نے بچے کو اپنی حفاظت میں لے کر والدکی تلاش شروع کر دی،آراے بازار پولیس نے انتھک محنت کے بعد گمشدہ بچے کے والدراشد محمود کو تلاش کر کے تصدیق کرنے کے بعد بچہ اُس کے حوالے کر دیا،گمشدہ بچے کے والد نے بتایا کہ اُس کا بیٹا 04روز قبل واہ کینٹ کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی کافی تلاش کی گئی جو نہ ملاآج آراے بازار پولیس نے مجھ سے رابطہ کیا اور بچے کے ملنے کی اطلاع دی ، بچے کے والد نے بچہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پی پوٹھوہار کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More