The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،کار سوار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاںبحق ،بیوی ،4سالہ بچہ زخمی ، ہسپتال منتقل

16

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ بسکٹ فیکٹری چوک کے قریب نشہ میں دھت گاڑی سوار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاںبحق جبکہ جاںبحق شخص کی بیوی اور4سالہ بچہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،گاڑی کے ڈرائیور کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ بسکٹ فیکٹری چوک کے قریب نشہ میں دھت گاڑی سوار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری ،جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور ایک 4سالہ بچہ زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی موٹر سائیکل سوار عطاء مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی مسماة ( ن ) کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،گاڑی سوار نے موقعہ سے فرار ہونے کے لیے ہوائی فائرنگ کی،جس پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کاروائی کر کے مسلح شخص ثقلین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا،ایس پی صدر کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،حقائق کی روشنی میں تفتیش کرتے ہوئے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More