The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،سی پی او کی زیر صدارت جیدعلماء کرام،ضلعی امن کمیٹی، ایکشن کمیٹی،مذہبی شخصیات اورمنتظمین مجالس /جلوس سے میٹنگ … صفر المظفر میں مذہبی رواداری ، محبت و یگانگت … مزید

22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کی زیر صدارت راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماء کرام،ضلعی امن کمیٹی، ایکشن کمیٹی،مذہبی شخصیات اورمنتظمین مجالس /جلوس سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا ،سی پی او نے کہا کہ صفر المظفر میں مذہبی رواداری ، محبت و یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے راولپنڈی شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، شرکاء میٹنگ کی جانب سے محرم الحرام کی طرح صفر المظفر میں قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس کی زیرصدارت راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ،ضلعی امن کمیٹی، مذہبی شخصیات،ایکشن کمیٹی اور صفر المظفر کے دوران منعقد کی جانے والے مجالس /جلوس کے منتظمین سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی ، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی شعیب محمود، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، ایس پی راول رائے مظہر اقبال اورایس ڈی پی اوز سمیت دیگر پولیس افسران کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ،ضلعی امن کمیٹی، مذہبی شخصیات،ایکشن کمیٹی اور منتظمین مجالس/جلوس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، سی پی او محمد احسن یونس نے شرکاء میٹنگ کا انفرادی او اجتماعی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب امن کے مجاہدین ہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہیکہ آپ نے روابط کو برقرار رکھا ،ہر موقعہ پر آپ کی مدد اور تعاون حاصل رہا،محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،کانسٹیبل سمیت سینئر پولیس افسران نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے،صفر المظفر کے دوران بھی سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے گی،سی پی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے محرم الحرام کے دوران مکتبہ فکر کی قید سے بالاتر ہو کر امن و رواداری کا پیغام دیا ،ضلع راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر ، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا ،محرم الحرام کے دوران آپ لوگوں کے تعاون سے شروع کیے گئے کاروان امن کو بہت پذیرائی ملی ،کاروان امن نے راولپنڈی بھرمیں امن کا پیغام دیا،محرم الحرام کی طرح صفر المظفر کے دوران آپ لوگوں کا تعاون درکا رہے گا ،ہم سب ملکر راولپنڈی شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گئے،ہمیں ہر صورت مذہبی راوداری اوریگانگت کوفروغ دیتے ہوئے مذہبی منافرت کوہر صورت ناکام بنانا ہے،شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیگر سینئر پولیس افسران نے کہا کہ ہم نے ملکر امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنا ہے،چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر نے کہا کہ ممبر رسولؐ سے فلاح اور خیر کا پیغام دینا چاہیے،اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء اکرام نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران تمام مذہبی و سماجی رسومات پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے راولپنڈی پولیس کے شابہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے،امن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ راولپنڈی کی ضلعی امن کمیٹی امن و امان اور بھائی چارہ کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More