The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کارروائی، ذہنی معذور14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

6

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ گوجر خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گوجر خان پولیس کو محمد سرفراز نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا جو سپیشل ایجوکیشن سکول سسٹم میں زیر تعلیم ہے جس کا ذہنی توازن بھی درست نہ ہے،جو گھر سے باہر نکلا جس کو غلام مصطفی اپنے ہمراہ گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ذہنی معذور 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے کڑی سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More