The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی،12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار

6

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئی12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتارکر لئے،متاثرہ بچے کے ماموں کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس کومتاثرہ بچے کے ماموںمحمد عثمان نے درخواست دی کہ اُس کا بھانجا دینی مدرسہ سے چھٹی لیکر واپس آ رہاتھا کہ راستے میں نا معلوم سوزوکی ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے نشہ آور چیز سنگھائی اور برساتی نالے کے پاس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر کہوٹہ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان عاصم جاوید اور انصف سعید کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کوبھی قبضہ میں لے لیا گیا،ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے،ملزمان کو قراواقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،ایس پی صدر نے اس موقعہ پر کہا کہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد کے مقدمات میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More