The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل اور گردونواح میں سرچ آپریشن،مختلف گھروں، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ

19

اتوار ستمبر 18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشن ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل اورگردو نواح میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ اوٹیکسلا سمیت پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس، ایلیٹ سیکشن،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران46گھروں،14کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف کے علاوہ انفرادی طور پر 93افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصدنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کر کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More