The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم کو پناہ دینے ،فرار میں مددد ینے والا ملزم گرفتار

7

بدھ ستمبر
19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددد ینے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم ملک نعیم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈکے دوران ملزم عابد حسین نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ملک نعیم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پرنصیرا ٓباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد د ینے والے ملزم عابد حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More