The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ روات پولیس کی اہم کارروائی، راہزنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

14

اتوار اکتوبر
18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) تھانہ روات پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،راہزی اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ایس ڈ ی پی اوصدرسرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوروات اوردیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے راہزنی اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم تیمورکو گرفتارکرلیا ،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر نجی ہائوسنگ سوسائٹی اورتھانہ روات کے مختلف علاقوں میں وارداتوںکا انکشاف کیاہے ،ملزم کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گئی،ایس پی صدرنے ایس ڈی پی اوصدرسرکل ،ایس ایچ اوروات اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More