The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راولپنڈی،تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی فیضی گینگ گرفتار

4

بدھ ستمبر
19:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی فیضی گینگ گرفتارکر کے چوری شدہ موٹر سائیکلز،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی فیضی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیاض عرف فیضی اور حیدر علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ07موٹر سائیکل، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 71ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد ہوا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے،ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More