The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رانا ثناء اللہ کا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ … حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز منتقل کرے ، طبیعت … مزید

12

حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز منتقل کرے ، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے، بیان

منگل ستمبر
14:00

رانا ثناء اللہ کا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز منتقل کرے ،حمزہ شہباز پانچ روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدارکا گریبان پکڑیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہبازکوہسپتال منتقل کرے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے متاثرہ ہرشخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے،سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More