The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راجن پور میں ظالم شخص نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کر ڈالا … ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا

2

ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا

muhammad ali محمد علی
جمعرات ستمبر
00:49

راجن پور میں ظالم شخص نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کر ڈالا
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) راجن پور میں ظالم شخص نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کر ڈالا، ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی کے قتل کی خوفناک واردات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع راجن پور میں
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ
راجن پورکی بستی جسکانی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غلام عباس نامی ملزم نے اپنی
بہن کو تیز دھار آلے سے سے قتل کر دیا اور پھر باآسانی فرار بھی ہوگیا۔ لڑکی کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کی رپورٹ شامل تفتیش ہوگی۔  پولیس نے قتل کا
مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ملزم غلام عباس کیخلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
                                                                                                   

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More