The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

راجن پور، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو ذبح کر دیا

8

بدھ ستمبر
22:54

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ضلع راجن پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، علاقہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ راجن پورکی بستی جسکانی میں پیش آیا ہے جہاں غلام عباس نامی شخص نے اپنی بہن کو تیز دھار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More