The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رائیونڈ اجتماع ،مندوبین بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوسکیں گے ‘ڈپٹی کمشنر … ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

10

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

ہفتہ اکتوبر
19:22

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں رائے ونڈ عالمی اجتماع کے انتظامات جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے اسسٹنٹ کمشنر آفس رائے ونڈ میں اہم میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے رائے ونڈ عالمی اجتماع میں صفائی ،ستھرائی ،بلاتعطل بجلی کی فراہمی ،علاج ومعالجہ سمیت اہم سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے ایام میں تمام صوبائی ،وفاقی محکمہ جات کے افسران کیمپوں میں موجود رہیں گے ۔

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بغیر ماسک کے اجتماع گاہ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ،10بیڈ پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیا جائیگا جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہوگی ،اجتماع گاہ میں بچوں اور ضعیف العمر اشخاص کا داخلہ بند ہو گا،تمام محکمہ جات اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور 5نومبر سے 8نومبر تک اجتماع گاہ کے انتظامات مثالی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More