The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ذہنی امراض کا شکارافراد سے متعلق آگاہی پیداکرناانتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ وزیر صحت … جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بنیادی افادیت رکھتی ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

12

جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بنیادی افادیت رکھتی ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ اکتوبر
18:52

ذہنی امراض کا شکارافراد سے متعلق آگاہی پیداکرناانتہائی اہمیت کا حامل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے چلڈرن کمپلیکس میں ینگ سائیکولوجسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ مینٹل ہیلتھ کانفرنس2020میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی،سائیکلولوجسٹس ومختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں ذہنی امراض کا شکارافراد سے متعلق آگاہی پیداکرناانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بنیادی افادیت رکھتی ہے۔ایک ذہنی مریض کے ساتھ پورا گھر اس کیفیت میں مبتلارہتاہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ذہنی امراض میں مبتلامریضوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

الزائمرز یا ڈائمینشیاء کے مریضوں کی بحالی کیلئے کئی دہائیوں سے کام ہورہاہے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی استدکارکو بھی بڑھایاجارہاہے۔پاکستان میں ذہنی امراض کاشکارمریضوں کی بہت بڑی تعدادموجودہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صوبہ بھرمیں ذہنی امراض کا شکارمریضوں کے علاج کیلئے باقاعدہ کونسلنگ سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔ذہنی امراض کے علاج کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے آگاہی کانفرنس منعقدکروانے پر انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کانفرنس کے آخرمیں ذہنی مریضوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افرادکے درمیان سوونئرزبھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More