The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دیگر اضلاع کی طرح جہلم ویلی میں بھی جہلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کیا جائے‘محمد عمراعوان

2

بدھ ستمبر
14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) دیگر اضلاع کی طرح جہلم ویلی میں بھی جہلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کیا جائے۔اسماء اکیڈمی گڑھی دوپٹہ میں جامع کشمیر کا شعبہ ایگریکلچر قائم کر کے کلاسسز کا اجراء کیا جائے۔ائیر پورٹ تا نیلی دائیاں کنارا روڈ کی مرمتی اور بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے۔گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ روڈ کی بہتری و کشادی کی جائے۔گڑھی بازار میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے متبادل روڈ یا انڈریاس/فلاہی اور کا منصوبہ این ایچ اے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ حقوق آزاد کشمیر کے صدر محمد عمر اعوان نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 73سالوں میں قائم ہونے والی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عام آدمی مسائل سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن کے دوران اور اجتماعات میں اعلانات تو کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا علاقہ جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ بے پناہ مسائل میں گرا ہوا ہے عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا منصوبہ جات پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے بصورت دیگر عوام میں بے چینی کا خاتمہ نہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More