The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دھان کی فصل اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہی ہے،نویدامجد

7

جمعرات ستمبر
15:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کہا ہے کہ دھان کی فصل اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہی ہے ‘کاشتکاران کو اس پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس حوالے سے اگر فصل پر بیماری یاکیڑے کا حملہ نظرآئے توفوری طورپرمحکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کریں تاکہ اس بیماری کے تدارک اور بروقت کنٹرول کے لئے مناسب زہروں کا استعمال کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجا زہروں کے استعمال سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتاہے بلکہ چاول کی برآمدات میں مشکلات کا سبب بن سکتاہے لہذاضرورت کے تحت زہروں کااستعمال یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل بھی نقد آور فصل ہے اس لئے دھان کے کاشتکاراس پر خصوصی توجہ دیں اس حوالے سے اگرفصل پر بیماری یاکیڑے کاحملہ نظرآئے تو فوری طورپرمحکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More