The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دو سال میں کراچی میں بڑی تبدیلی نظر آے گی، ڈاکٹر عمران علی شاہ

5

پیر ستمبر
15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) حلقہ پی ایس 129 سے منتخب پی ٹی آئی کے ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت کراچی میں دو سال میں لوگ بڑی تبدیلی دیکھیںگے،ہم سیاست سے بالاتر ہوکر اس شہر کی خدمت کیلیے کوشاں ہیں توقع ہے کہ صوبائی حکومت بھی کراچی کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈی سی سینٹرل راجہ دھریجو کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایف اور ایم کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو میں کیا۔انھوں نے ڈی سی سینٹرل کی توجہ علاقے میں سیوریج اور گندگی کی جانب مبدول کراتے ہوئے کہا کہ کئی بلاکس کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسطرح کے کام کرالیے لیکن بحیثیت عوامی نمائندے میرا اور حکومت کا فرض ہے کہ ہم لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عملی طور پر لوگوں کی خدمت کا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی سینٹرل راجہ دھریجو نے بلدیاتی اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ان علاقوں میں سیوریج اور صفائی کے انتظامات ترجیح بنیادوں پر کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ اپنا تعاوں جاری رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More