The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دوسرا غازی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، شاہ عالم فٹ بال کلب کی فتح

13

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) شاہ عالم فٹ بال کلب نے دوسرے غازی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا میچ جیت لیا۔ شاہ عالم فٹ بال کلب نے میچ میں بریکوٹ سوات فٹ بال کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے یونس سٹیڈیم مردان میں کھیلے گئے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ایک دوسرے کے خلاف بھر پور حملے کیے تاہم مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ فلنٹی ککس پر ہوا جس میں شاہ عالم فٹ بال کلب پشاور نے میچ 2 گول کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ، چیئرمین ڈی ایف اے علی گوہر لالا جی،ڈپٹی سیکرٹری مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فضل حق، محمد اسرار، سید محمدودیگرسپورٹس عہداران بھی موجود تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ سے کرایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More