The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دور دراز علاقوں میں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں،مدثر وحید ملک … خضدار دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے دشوار گزار علاقے اور تقسیم در تقسیم … مزید

13

خضدار دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے دشوار گزار علاقے اور تقسیم در تقسیم آبادیوں کی وجہ سے مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہے ،تمام علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں،کمشنر قلات ڈویژن

اتوار اکتوبر
18:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کمشنر قلات ڈویژن مدثر وحید ملک نے کہاہے کہ دور دراز علاقوں میں عوام کو زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور وہاں تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، خضدار دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے دشوار گزار علاقے اور تقسیم در تقسیم آبادیوں کی وجہ سے مسائل کے حل کے لئے وقت درکار ہے اس کے باوجود تمام علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے خضدار کرخ کے دور دراز علاقہ پیر باری کے ایک روزہ دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات ڈویژن عبدالمجید سرپرہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

قبائلی و سیاسی شخصیات میر محمد اعظم چھٹہ ، رئیس عبداللہ ، عبدالقیوم ، عبدالصمد ،زین العابدین وہاں موجود تھے ۔ میر محمد اعظم چھٹہ نے انہیں علاقہ، مجوزہ ڈیم ، زیر تعمیر اسکول ،زیر تعمیر بی ایچ یو زہسپتال کے بارے میں آگاہی دی ، جس پر کمشنر قلا ت ڈویژن نے متعلقہ ذمہ داروں کوہدایت دی کہ زیر التوا منصوبوں پر تعمیر کا آغاز اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادیاں ان سے مستفید ہوسکیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان سے احساسِ محرومی دور کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اور کوششیں عمل میں لائی جارہی ہے ، خضدار ضلع کی اہمیت پورے بلوچستان کے لئے اس لیئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ گوادر کے بعد سی پیک کے لئے دوسرا مرکز ثابت ہونے والا ہے جہاں مختلف شاہراہیں خضدار کو لنک کررہی ہیں اورخضدار سے کراچی و اندرونی سند رتوڈیرو کے لئے رسد کے مواقع دستیاب ہیں ، اس لیئے یہاں ضلع آمدو رفت او ر تجارت و کاروبار کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جومنصوبے التوا کے شکار ہیں وہ بروقت مکمل ہوں اوران پر کام کی رفتار کو مذید تیز ترکیاجائے تاکہ عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More