The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دنیا کا طویل ترین آب رسانی نیٹ ورک مکمل کر لیا گیا، مکہ مکرمہ گورنریٹ

4

جمعرات ستمبر
10:56

مکہ۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے عرفات، طائف واٹر انڈر پاس منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے سرکاری ادارے کے گورنر عبداللہ العبد الکریم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واٹر نیٹ ورک کی تیاری کا کام بڑا چیلنج تھا۔

(جاری ہے)

السروات پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس بنانے کے لیے دیوہیکل مشین سے استفادہ کیا گیا ہے جس کی یومیہ انتہائی رفتار 60.3 میٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس تیار کرنے کے لیے جو دیوہیکل مشینری استعمال کی گئی وہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی تیز رفتار مشینری ہے۔ پمپنگ سٹیشن اور عرفات طائف واٹر پروجیکٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔ پمپنگ سٹیشن 9 ٹینکوں پر مشتمل ہے جبکہ ہر ٹینک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ایک لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر ہے۔ پمپنگ سٹیشن کا پہلا مرحلہ 559 دن میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More