The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دنیا بھر میں کورونا کیسز 3 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئے … 9 لاکھ 45 ہزار 166 افراد ہلاک جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ 8 ہزار 582 افراد صحتیاب ہوئے

12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3کروڑ سے بھی زیادہ ہوگئی ، 9 لاکھ 45 ہزار 166 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 2 کروڑ 18 لاکھ 8 ہزار 582 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 89 ہزار 28 ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ ایک ہزار 348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا سے ایک دن میں 97 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 51 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ چکی ہے ، چوبیس گھنٹوں میں 11 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں ، جس کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار230 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں 44 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار174 اموات ہوئی ہیں ۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 917 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ دیگر ممالک میں کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار 478 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 705 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71 ہزار 978 اموات ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوئی ، دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ، 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوئی ۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ جبکہ میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوچکی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More