The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 91لاکھ سے بڑھ گئی، … ہلاکتوں کی تعداد9لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی، امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 98 ہزار سے … مزید

3

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ91 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 9 لاکھ28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد29189627 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 928333 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد7229533 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 98ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد6708458 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2534989 ہے جبکہ اس وائرس سے ملک میں اب تک 198520افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 40 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 92 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد48 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک79 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4846427 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی92071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید1100 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد986566 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ37 لاکھ 80 ہزارافراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک79754 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناء لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد43 لاکھ 30ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ31ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43718 نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی624834 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید874 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 131663ہے۔ برازیل میں اب تک35لاکھ 73 ہزارسے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے برطانیہ میں اب تک 41648، فرانس میں30916، سپین میں29747 ، اٹلی میں35610 اور ایران میں23157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More