The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

د*سابق حکمرانوں نے پنجاب پولیس میں کریمنلز بھرتی کئے، سینیٹر شبلی فراز … ٴْاصلاحات ہونے تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اصلاحات آسان نہیں لیکن آغاز ہو چکا ہے ۔ایف … مزید

5

n
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پنجاب پولیس میں کریمنلز بھرتی کئے، اصلاحات ہونے تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اصلاحات آسان نہیں لیکن آغاز ہو چکا ہے، ایف اے ٹی ایف قوانین پاکستان کی ضرورت، کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں ہیں، قوانین پاس نہ ہوئے تو بڑی بدقسمتی ہوگی۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گجر پورہ واقعہ نے کئی معاملات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ مسلسل زیادتی کے واقعات اور سزائیں نہو ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ لوگ سخت سزائوں کے مخالف کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ملزمان قانون سے بھاگ نہیں سکتے لیکن اصلاحات تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی پولیس میں کرمنلز تک بھرتی کئے گئے ۔

پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اصلاحات آسان کام نہیں اس میں وقت درکار ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب پولیس سابق حکمرانوں کے ذاتی مفادات کے تابع تھی۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے زیادہ آپشنز نہیں ہیں۔ قانون کا سامنا ہو جائے تو ساری بیماریاں سر اٹھانے لگتی ہیں۔ کیا نواز شریف اور ایک عام مجرم کی صحت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سے پوچھیں کہ نواز شریف کب واپس آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان تو کبھی علاج کے لئے بیرون ملک نہیں گئے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حکومت عدالتی احکامات پر عمل کے لئے اقدامات کر سکتی ہے۔ ملزم اگر فرار ہوجائے تو کیا ضمانت دینے والے کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پاکستان کے لئے بہت ضروری ہیں۔ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ اصول بھی اپنانا ہونگے۔ بھارت پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں بھیجنا چاہتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف قوانین کسی فرد واحد یا پارٹی کے خلاف نہیں ہیں۔ اگر یہ قوانین پاس نہ ہوئے تو بڑی بدقسمتی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More