The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی نے کوئی اقدامات نہیں کیئے ، ،بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، شفقت علی شاہ

9

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صوبہ سندھ کے رہنما و ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کوئی خاص اقدامات نہیں کر سکا جس کے باعث سندھ کے مختلف کچے کے علاقے میں قائم گائوں زیر آب آگئے اور گائوں پر اگنے والی لاکھوں روپے کی فصلیں بھی تباہ و برباد ہو گئی ہے ، سندھ میں سیلابی صورتحال کوکنٹرول کرنے کے بجائے محکمہ آبپاشی نے مزید خراب کر دیا ہے ، سکھر بیئراج کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے سکھر کا تاریخی ورثہ مخدوش حالت سے دوچار ہو گیا ہے ، بھل صفائی کے نام پر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے ہڑپ کر کے سندھ کی نا صرف زراعت کو تباہ کیا گیا بلکہ ہزاروں گھرانوں کو سیلابی صورتحال کے باعث بے گھر ہونا پڑا ہے ،محکمہ آبپاشی کے نااہل کرپشن میں ملوث انجنیئر ، ایکسئین اور ٹھیکیداروں کی جانب سے بندوں کی پشتوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال اور کرپشن واضع ہو چکی ہے ، سیلابی صورتحال کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کو ابتک حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا ہے جو انتہائی افسوسناک اور سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ہے ، مصبیت کی اس گھڑی میں ف لیگ سیلاب زدگان کیساتھ کھڑی ہے اور انہیںہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More