The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

دریائے راوی کے دونوں اطراف ماسٹر پلان تیار کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار جمع

5

جمعرات ستمبر
12:28

دریائے راوی کے دونوں اطراف ماسٹر پلان تیار کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) دریائے راوی کے دونوں اطراف ماسٹر پلان تیار کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کے دونوں اطراف ماسٹر پلان تیار کیا ہے ،پلان کے مطابق مرحلہ وار راوی ریورفرنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلہ کیلئے ٹینڈر طلب کیا گیا ہے ،متعلقہ شعبہ میں وسیع تجربہ اور اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ راوی ریور ڈویلپمنٹ سٹی پراجیکٹ کیلئے اظہار دلچسپی کے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مذکورہ عظیم منصوبہ پر مختلف فیزز میں کام کا آغاز کر رہی ہے،پہلا مرحلہ ماسٹر پلان کے مطابق 3ہزار سے 10ہزار ایکڑ پرمشتمل ہوگا جسے مختلف زونز کا نام دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More