The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

درخت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں، ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ہاشم خان نیازی

6

پیر ستمبر
17:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) درخت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ماحول کی خوبصورتی میں ان کی افادیت بہت زیادہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا ہاشم خان نیازی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا کے ریجنل آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہاشم خان نیازی نے کہا کہ آکسیجن ہماری زندگی کیلئے لازم و ملزوم ہے اور یہ پودے آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں جو کسی پٹرول وغیرہ کے محتاج نہیں انہیںبس پانی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان پودوں سے پھل حاصل کئے جاسکتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بے حدمفید بلکہ ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہت سے پھلوں سے بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتاہے ۔

ہاشم خان نیازی نے مزیدکہا کہ ہر سال شجر کاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں ہمیں ان کی بھرپور حفاظت کرنی چاہئے ، بے شمار پودے تو ایسے بھی ہیں جن سے ادویات بنتی ہیں اور انسان ، چرند پرند ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درخت آلودگی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیںاور جنگلات آندھیوں اور پانی کے کٹائو سے بھی بچاتے ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر سٹاف نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More