The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خیبرپختونخواہ حکومت کا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کیلئے انعام کا اعلان … خیبرپختونخواہ میں انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور، ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو برآمد … مزید

7

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا، خیربپختونخواہ میں انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کیا گیا ہے، جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو برآمد سامان کا 10 فیصد بطور انعام ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا وباء کے دوران انسداد ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے قانون سازی بل منظور کرلیا ہے۔ جس میں اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو ذخیرہ سامان میں سے انعام دیا جائے گا۔ بل کے متن کے تحت ذخیرہ اندوز ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔ جبکہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کرنے کا مجاز ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بل میں ایک شق منظور کی گئی کہ جو شخص بھی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دے گا اس کو برآمد سامان کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے تحت گزتشہ روز بھی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف انتظامیہ باجوڑ کا کریک ڈائون کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑفیاض شیر پا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خار فضل الرحیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوتے دو افراد کو رنگے ہاتھوں دھر لئے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سبسیڈائیزڈ آٹا ڈسٹریبیوشن اور عوام کو ترسیل میں فقدان کے سلسلے میں مسلسل شکایات موصول ہورہے تھے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ مختلف ذرائع بشمول ٹائیگر فورس تقسیم کار پر گہرا نظر رکھا ہوا تھا جسکے نتیجہ میں انکشاف ہوا کہ چند عناصر گورنمنٹ سبسیڈائیزڈ آٹا کو عنایت کلی بازار میں غیر قانونی طور پر جمع کرکے اسے بعد میں فائن آٹا کے بوریوں میں منقتل کرنے کے بعد مہنگے دام فروخت کی دھندہ میں مصروف ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے پولیس اہلکاروں اور ٹائیگر فورس جوانوں کے ہمراہ متعلقہ جگہ پر چھاپہ مارا اور مکمل چھان بین کے بعد غیر قانونی دھندہ میں ملوث شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ بعد میں اس شخص کی نشاندھی پر خار بازار سے فائن آٹا کے خالی بوریاں فراہم کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا اور خلاف کاروائی کی اور مزید انکشافات کی بھی امید ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے واضح کیا کہ منافع خوری، زخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی کسی بھی شکل میں اجازت نہیں دی جا ئیگی اور یہ کہ ایسے دھندوں کا مروجہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More